محکمہ موسمیات نے اگلے ہفتے سے ملک میں مون سون بارشوں کی پیشن گوئی کردی

اسلام آباد (سٹی نیوز) محکمہ موسمیات نے اگلے ہفتے سے ملک میں مون سون بارشوں کی پیشن گوئی کردی۔
فورکاسٹنگ آفیسر عمران احمد صدیقی کے مطابق پیر سے جمعرات کے دوران بالائی پنجاب اور کشمیر میں اکثر مقامات پر جبکہ منگل سے جمعرات کے دوران خیبرپختونخوا، فاٹا، گلگت بلتستان اور جنوبی پنجاب میں کہیں کہیں تیز ہواؤں،آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بار ش کا امکان ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور، سرگودھا، ڈی جی خان بہاولپور، ملتان، ساہیوال، فیصل آباد، گوجرانوالہ، راولپنڈی، مالاکنڈ، ہزارہ، کوہاٹ، ڈی آئی خان ڈویڑن، لسبیلا، بارکھان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔
انہوں نے بتایا کہ آج ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت کے مطابق دادو، دالبندین44،شہید بینظیر آباد، پسنی اور سبی میں43جبکہ لاہور میں کم سے کم 22اورزیادہ سے زیادہ 35،اسلام آباد 24اور36،کراچی 28اور33،پشاور میں کم سے کم 26اور زیادہ سے زیادہ 39،کوئٹہ19اور35،گلگت 19اور34جبکہ چترال میں 18اورزیادہ سے زیادہ 35ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں