سینئر اداکارہ ثانیہ سعید کی موجودہ پاکستانی ڈراموں پر تنقید

لاہور: (سٹی نیوز) سینئر اداکارہ ثانیہ سعید نے ایک انٹرویو میں موجودہ پاکستانی ڈراموں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آج کے ڈراموں میں معاشرتی مسائل پیش کرنے کا مقصد انہیں حل کرنا نہیں بلکہ ان سے فائدہ اٹھانا رہ گیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک پروگرام میں ثانیہ سعید نے موجودہ پاکستانی ڈراموں کی کئی خامیوں پر بات کی۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلے کسی ڈرامے کی کہانی کا مقصد سماجی مسائل کی نشاندہی کرتے ہوئے انہیں سمجھنا اور حل کرنے کی کوشش کرنا ہوا کرتا تھا لیکن اب یہ سوچ بدل چکی ہے ۔ آج کے ڈراموں میں ایسے مسائل پیش کرنے کا مقصد صرف اور صرف فائدہ اٹھانا رہ گیا ہے۔

واضح رہے ایک مشاہدے کے مطابق آج کل جو پاکستانی ڈرامے بن رہے ہیں ان میں ساس بہو یا نندوں کی لڑائیاں اور شادی بیاہ کے مسائل پر ہی فوکس کیا جاتا ہے جس کا معاشرے پر مثبت کی بجائے منفی اثر ہو رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں