تحریک انصاف کی باغی خاتون رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ عمران خان کی جانب سے غیر مناسب پیغامات کے معاملے پر تحقیقات کیلئے سپیکر قومی اسمبلی نے ابھی تک مجھ سے رابطہ نہیں کیا

اسلام آباد (سٹی نیوز) تحریک انصاف کی باغی خاتون رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ عمران خان کی جانب سے غیر مناسب پیغامات کے معاملے پر تحقیقات کیلئے سپیکر قومی اسمبلی نے ابھی تک مجھ سے رابطہ نہیں کیا۔
پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ تحقیقات کے حوالے سے آج سپیکر سے ملاقات کروں گی تاکہ اس معاملے کو کمیٹی میں لے جایا جاسکے۔ انہوں نے کہا ابھی تک پارلیمنٹ کی بنائی خصوصی کمیٹی نے اور نہ ہی سپیکر نے مجھ سے کوئی رابطہ کیا ہے۔ آئی جی خیبرپختونخوا کا دعویٰ ہے کہ خیبرپختونخوا پولیس مثالی ہے،اگر ایسا ہے تو بنوں میں میری بہن کے ہسپتال پر ہونے والے حملے کے ذمہ داران کوپکڑا جائے۔
قبل ازیں قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے عائشہ گلالئی والد کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاؤس پہنچیں تو سب سے پہلے اپنے والد کا انٹری پاس بنوایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں