چینی وزیرخار جہ وانگ ای کی پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی سے ملاقات، چین کاپاکستانی معیشت کے استحکام کیلئے حمایت کااظہار

اسلام آباد (ویب ڈیسک) چینی وزیرخار جہ وانگ نے پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی جس میں چین کی جانب سے پاکستانی معیشت کے استحکام کیلئے حمایت کااظہار کیا گیا۔

چینی وزیرخار جہ وانگ ای شاہ دفتر خارجہ پہنچے تو ان کا استقبال پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کیا جبکہ دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان ون آن ون ملاقات بھی ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیاجبکہ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، علاقائی و عالمی امور اور افغان امن عمل پربھی بات چیت ہوئی۔اس موقع پر چین نے پاکستانی معیشت کے استحکام کیلئے حمایت کااظہار بھی کیاجبکہ سٹریٹجک تعاون پرمبنی شراکت داری کومزیدمستحکم کرنے کے عزم کااعادہ کیا گیا۔ وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ سی پیک موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، سی پیک پاکستان کی سماجی اورمعاشی ترقی کیلئے اہم ہے۔
پاکستان میں نئی حکومت کے ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد یہ کسی بھی چینی اعلیٰ شخصیت کا پہلا دورہ پاکستان ہے اور اس دورے میں چینی وزیرخار جہ اپوزیشن جماعتوں کی قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

واضح رہے کہ چین کے سٹیٹ قونصلر و وزیرخارجہ وانگ ژی گزشتہ روز تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچے، ان کے ہمراہ تین دوسرے وزرا بھی شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں