رابی پیرزادہ کا ملی نغمہ گا کر پاک فوج سے اظہار یکجہتی

لاہور: (سٹی نیوز) شوبز کو خیر باد کہنے کے بعد رابی پیرزادہ نے پہلی بار پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے ملی نغمہ گایا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق رابی پیرزادہ کا کہنا ہے کہ پاک فوج ہمارے دلوں میں ہے، ملی نغمہ کو بغیر موسیقی کے گانا ایک چیلنج تھا، ملی نغمے میں کسی بھی ساز کے بغیر جوش اور ولولہ سنائی بھی دے رہا ہے اور دکھائی بھی دے رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تبدیلی آہستہ آہستہ آتی ہے ، میوزک چھوڑ دیا ہے۔ اللہ مجھے اپنے دین کے راستے پر قائم رکھے۔ میری اپیل ہے کہ میری لئے ہدایت کی دعا کریں۔ سوشل میڈیا صارفین نے گلوکارہ کی اس کاوش کو شاندار لفظوں میں سراہا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں