ڈاکار ریلی کا تیسرا مرحلہ اسپینش ڈرائیور کارلس سائنز کے نام

ریاض: (سٹی نیوز) سعودیہ کے صحرائی ٹریک پر جاری ڈاکار ریلی کا تیسرا مرحلہ اسپینش ڈرائیور کارلس سائنز کے نام، کچے راستوں پر پکی مہارتوں نے سب کے دل موہ لیے، دھول اڑاتی گاڑیوں اور بائیک نے پرستاروں کو بھی جوشیلا کر دیا۔

سعودی عرب کے صحرائی شہر نیوم کے علاقے میں ڈاکار ریلی کا تیسرا مرحلہ، 427 کلومیٹر طویل ٹریک کے بیابان راستوں پر ڈرائیورز نے خوب مہارتیں دکھائیں، دھول اڑاتی گاڑیوں نے دیکھنے والوں کو بھی جوشیلا کر دیا۔

دو بار کے چیمپئن اسپینش ڈرائیور کارلس سائنز نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا، دفاعی چیمپئن ناصر العطائیہ چار منٹ اور پچپن سیکنڈ کے فرق سے دوسرے نمبر پر رہے۔ امریکی موٹر سائیکلسٹ رِکی بریبک نے اپنی سبقت دکھائی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں