سوشل میڈ یا پر اپنی آواز سے دھوم مچانے والے عرشمان نے عاطف اسلم کا بھی دل جیت لیا ،معرو ف گلوکار نے بچے سے ایسا وعدہ کر لیا کہ اس کی زندگی ہی بدل گئی

لاہور(ویب ڈیسک ) معروف گلو کا ر عاطف اسلم کا گانا ” دل دیاں گلاں“ گانے والے سپر سٹار عرشمان جس کی آواز نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا ئی ہوئی ہے اس کی عاطف اسلم نے حوصلہ افزائی بھی کی اور ساتھ کام کرنے کا پیغام انسٹا گرام پر لکھ کر دیا ہے۔
عرشمان ان کی گائیکی اور آواز عاطف اسلم کو نہ صرف پسند آ گئی بلکہ انہوں نے اس کے ساتھ کام کرنے کا بھی فیصلہ کر لیا ہے ۔عاطف اسلم نے گزشتہ شام نجی پرائیویٹ چینل کے مارننگ شو کی ایک ویڈیو کلپ بھی انسٹاگرام پر شیئر کی، جس میں عرشمان کو ان کا ہی مشہور گانا ’دل دیاں گلاں‘گاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔عاطف اسلم نے عرشمان کے ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے لکھا کہ وہ جلد ہی ان کے ساتھ کام کریں گے۔ واضح رہے کہ اس مارننگ شو میں عاطف اسلم اور عرشمان دونوں موجود تھے ،عرشمان نے کہا کہ وہ ڈاکٹر بننا چاہتے ہیں اور عاطف اسلم سے ملاقات کرنے کے بھی خواہشمند ہیں، جس پر عاطف کا کہنا تھا کہ وہ ان سے ضرور ملیں گے۔عاطف اسلم نے عرشمان کو مشورہ دیا کہ وہ گائیکی کا کوئی آلہ بجانا ضرور سیکھیں تاکہ اپنے گانے خود کمپوز کرسکیں۔عاطف نے عرشمان کو یہ تاکید بھی کی کہ وہ کبھی بھی اپنا شوق کسی کے کہنے پر نہ چھوڑیں اور گلوکاری کے ساتھ اپنی پڑھائی پر بھی توجہ دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں