چیف جسٹس کا سروسز ہسپتال کا دورہ ، وہاں موجود لوگوں نے ایسے نعرے لگادیے کہ پاکستانی دنگ رہ گئے

لاہور (ویب ڈیسک) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے جسٹس اعجازالاحسن کے ہمراہ سروسز ہسپتال اور پی آئی سی کا دورہ کیا ہے۔ سروسز ہسپتال کے دورے کے دوران عوام کی جانب سے چیف جسٹس کے حق میں بھرپور نعرے بازی کی گئی۔
نجی میڈیکل کالجز کی فیسوں سے متعلق از خود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ہنگامی طور پر سروسز ہسپتال اور پی آئی سی کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران چیف جسٹس جب سروسز ہسپتال میں داخل ہوئے تو وہاں پر موجود لوگوں نے ان کے حق میں نعرے بازی شروع کردی۔ اس موقع پر عوام کی جانب سے ” چیف جسٹس زندہ باد، چیف تیرے جاں نثار ، بے شمار بے شمار“ کے نعرے لگائے گئے۔ چیف جسٹس نے ہاتھ کے اشارے سے لوگوں کو خاموش کرانے کی کوشش کی لیکن لوگ پھر بھی ان کے حق میں نعرے بازی کرتے رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں