پاکستان میں کورونا وائرس سے کتنی عمر کے لوگ زیادہ موت کا شکار ہو رہے ہیں؟عالمی ادارہ صحت نے رپورٹ جاری کردی

نیو یارک (سٹی نیوز ایچ ڈی ) عالمی ادارہ صحت کی جانب سے جاری کی جانے والی رپورٹ میں یہ بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے سب زیادہ 80یااس سے زائد عمر کے لوگ موت کا شکار ہورہے ہیں۔

ڈبلیو ایچ او کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 10 سے 19 سال کی عمر کے لوگوں میں ایک ہزار 803 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں جب کہ عمر کے اس حصے میں تاحال کوئی اموات رپورٹ نہیں ہوئیں۔ پاکستان میں 20 سے 29 سال کی عمر کے لوگوں میں 5 ہزار 545 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں۔20 سے 29 سال کے لوگوں میں اگر اموات کی شرح کی بات کی جائے تو وہ 0.22 فیصد ہے۔عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 30 سے 39 سال کی عمر کے لوگوں میں 5 ہزار 439 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔30 سے 39 سال کی عمر کے افراد میں اموات کی شرح کا جائزہ لیا جائے تو وہ 0.26 فیصد ہے۔رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 40 سے 49 سال کی عمر کے 4 ہزار 129 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں۔40 سے 49 سال کی عمر کے لوگوں میں کورونا وائرس سے اموات کی شرح 1.88 فیصد ہے۔ڈبلیو ایچ او کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 50 سے 59 سال کی عمر کے 3 ہزار 837 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں۔ 50 سے 59 سال کی عمر کے لوگوں میں کورونا وائرس سے اموات کی شرح 3.92 فیصد ہے۔پاکستان میں 60 سے 69 سال کی عمر کے 2 ہزار 418 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔ 60 سے 69 سال کی عمر کے لوگوں میں کورونا وائرس سے اموات کی شرح کی بات کی جائے تو وہ 8.02 فیصد ہے۔پاکستان میں 70 سے 79 سال کی عمر کے 897 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں جب کہ اگر عمر کے اس حصے میں کورونا وائرس سے اموات کی شرح کی بات کی جائے تو وہ 11.07 فیصد ہے۔پاکستان میں 80 اور 80 سال سے زائد عمر کے 209 افراد کورونا وائرس کا شکار ہو چکے ہیں جب کہ 80 اور اس سے زائد عمر کے افراد میں کورونا وائرس سے اموات کی شرح 20.75 فیصد ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں