کراچی: گرنے والی عمارت کا ملبہ اٹھانے کا کام جاری، 17 لاشیں نکال لی گئیں

کراچی: ( سٹی نیوز) شہر قائد کے علاقے لیاری میں زمین بوس ہونے والی عمارت کا ملبہ اٹھایا جا رہا ہے۔ اب تک ملبے سے 17 لاشیں نکال لی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لیاری کھڈا مارکیٹ میں 5 منزلہ عمارت زمین بوس ہونے کا معاملے پر تیسرے روز بھی عمارت کا ملبہ اٹھانے اور ممکنہ طور پر دبی لاشوں کو نکالنے کا کام جاری ہے۔

پاک فوج، رینجرز اور ریسیکو اداروں کی جانب سے ہیوی مشینری کا بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔ عمارت کے متاثرین کی رہائش کیلئے انتظامیہ اب تک کوئی بندوبست نہ کرسکی۔ بے بس افراد حکومتی امداد کے منتظر ہیں۔

ڈی جی رینجرز نے بھی متاثرہ بلڈنگ کا دورہ کر کے امدادی کاموں کا جائزہ لیا۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کیلئے قریبی مخدوش عمارتوں کو انتظامیہ نے خالی کرا لیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں