سابق وزیر اعظم نواز شریف نے لیگی رہنماؤں اور وزرائکو شاہد خاقان عباسی سے مکمل تعاون کی ہدایت کردی

اسلام آباد (سٹی نیوز)سابق وزیر اعظم نواز شریف نے لیگی رہنماؤں اور وزرائکو شاہد خاقان عباسی سے مکمل تعاون کی ہدایت کردی ہے۔نج نواز شریف کی پنجاب ہاوس روانگی سے قبل لیگی رہنماؤں،وفاقی وزرائاور وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے ان سے ملاقات کی۔اس موقع پر نواز شریف نے کہا کہ وزیر اعظم شاہدخاقان عباسی 10ماہ تک خدمات سر انجام دیں گے جبکہ شہباز شریف بدستور وزیر اعلیٰ پنجاب رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی مخلص اور دیرینہ کارکن ہیں،لیگی رہنما اور وزرائشاہد خاقان عباسی سے مکمل تعاون کریں۔نواز شریف کی روانگی سے قبل پنجاب ہاوس میں سابق سینیٹر جعفر اقبال نے دعا بھی کرائی۔ نواز شریف نے روانگی سے قبل اہل خانہ سے بھی ٹیلی فونک رابطہ کیا جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے بھی نواز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے بات چیت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں