سابق وزیر اعظم نواز شریف کی پنجاب ہاؤس اسلام آباد سے روانگی سے پہلے بکروں کا صدقہ دیا گیا جس کے بعد وہ لاہور کیلئے روانہ ہوگئے

اسلام آباد (سٹی نیوز) سابق وزیر اعظم نواز شریف ریلی کے ہمراہ پنجاب ہاؤس اسلام آباد سے لاہور روانہ ہو گئے ہیں، ان کی گاڑی کے ڈرائیور کے حوالے سے مختلف قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں تاہم اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ ان کی گاڑی کوئی وزیر یا لیگی رہنما نہیں بلکہ ان کا ذاتی ڈرائیور ہی چلا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کی پنجاب ہاؤس اسلام آباد سے روانگی سے پہلے بکروں کا صدقہ دیا گیا جس کے بعد وہ لاہور کیلئے روانہ ہوگئے۔سابق وزیر اعظم کی گاڑی ان کا ذاتی ڈرائیور ہی چلا رہا ہے۔ ریلی کے دوران سابق وزیر اعظم نے ڈی چوک میں کارکنوں سے بھی خطاب کرنا تھا تاہم وہ یہاں خطاب کیے بغیر ہی چلے گئے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل کہا جا رہا تھا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی گاڑی سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان چلا رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں