سابق وزیر اعظم مشن جی ٹی روڈ کے دوران اپنا پہلا پڑاؤ جہلم میں ڈالیں گے جبکہ ان کا قیام جہلم کے نجی ہوٹل میں ہوگا

جہلم (سٹی نیوز) سابق وزیر اعظم نواز شریف کا قافلہ شہر اقتدار سے داتا کی نگری کی جانب روانہ ہوچکا ہے جبکہ قافلہ انتہائی سست روی سے منزل کی جانب رواں دواں ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیر اعظم مشن جی ٹی روڈ کے دوران اپنا پہلا پڑاؤ جہلم میں ڈالیں گے جبکہ ان کا قیام جہلم کے نجی ہوٹل میں ہوگا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کا قافلہ آج رات گئے جہلم پہنچے گا اور سابق وزیر اعظم جہلم کے نجی ہوٹل میں قیام کریں گے جبکہ مقامی انتظامیہ کے مطابق نواز شریف کے قیام کے لئے ہوٹل کو خالی کرا لیا گیا ہے۔ نواز شریف کے علاوہ مسلم لیگ(ن) کی اعلیٰ قیادت بھی اسی ہوٹل میں قیام کرے گی تاہم وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ قافلے کی رفتار بہت سست ہے اسی لئے قافلے کو جہلم سے قبل ہی کسی شہر میں رات گزارنا پڑسکتی ہے، فی الحال قافلہ راولپنڈی اور اسلام آباد کے سنگم فیض آباد پہنچ چکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں