کاٹن مارکیٹ میں خریداری بڑھنے سے روئی کا بھاؤ بڑھ گیا

کراچی: (سٹی نیوز) کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے کے دوران ٹیکسٹائل و سپنگ ملزکی جانب سے روئی کی خریداری میں دلچسپی کے باعث روئی کے بھاؤ میں مجموعی طورپر تیزی کا عنصر رہا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق روئی کے بھاؤ میں فی من 200 تا 250 روپے کا اضافہ ہوا، دوسری جانب پھٹی کی رسد میں بھی دن بدن اضافہ کا رجحان ہے، صوبہ سندھ و پنجاب کے کئی علاقوں میں بارشوں کا دوسرا سلسلہ شروع ہونے کی وجہ سے پھٹی کی رسد کم ہو جائے گی اور روئی کی کوالٹی بھی متاثر ہوگی۔

صوبہ سندھ میں روئی کا بھاؤ فی من 8200 تا 8300 روپے، پھٹی کا بھاؤ فی 40 کلو 3300 تا 3700 روپے، بنولہ کا بھاؤ فی من 1450 تا 1500 روپے رہا۔ صوبہ پنجاب میں روئی کا بھاؤ فی من 8450 تا 8550 روپے، پھٹی کابھاؤ فی 40 کلو 3600 تا 4000 روپے ،بنولہ کا بھاؤ فی من 1500 تا 1550 روپے رہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں