ہم پہلے بھی سرخرو ہوتے رہے اب بھی ہوں گے: آصف علی زرداری

اسلام آباد: (سٹی نیوز) سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہم پہلے بھی سرخرو ہوتے رہے اب بھی ہوں گے، نواز شریف اپنے ذمہ دار خود ہیں، اس طرح تو ہوتا ہے اس طرح کے کاموں میں۔

احتساب عدالت میں صحافی نے آصف علی زرداری سے سوال کیا کہ آپ پر فرد جرم عائد ہوچکی کیا کہیں گے؟ جس پر انہوں نے جواب دیا اس سے پہلے بھی ایسا ہوتا رہا ہے، ہم پہلے بھی سرخرو ہوتے رہے اب بھی ہوں گے۔ صحافی نے ایک اور سوال کیا کہ شہباز شریف کہتے تھے آپ کو سڑک پر گھسیٹیں گے ؟ جس پر سابق صدر نے کہا سیاست میں کبھی کچھ اور کبھی کچھ ہوتا ہے۔

نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے سے متعلق بھی صحافی نے سوال کیا، جس پر آصف زرداری نے کہا نواز شریف اپنے ذمہ دار خود ہیں، اس طرح تو ہوتا ہے اس طرح کے کاموں میں۔

قبل ازیں احتساب عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں آصف علی زرداری اور یوسف رضا گیلانی پر فرد جرم عائد کر دی جبکہ نواز شریف کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ عدالت نے سابق وزیراعظم سے جائیدادوں کی تفصیلات بھی طلب کرلیں۔ ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔ سابق صدر کے خلاف میگا منی لارنڈنگ اورپارک لین ریفرنسز میں فرد جرم 17 ستمبر تک موخر کر دی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں