”مریم نواز کا کوئی ذریعہ آمدن نہیں لیکن ۔ ۔۔ “عمران خان ایک مرتبہ پھر میدان میں آگئے، شریف فیملی پر بجلیاں گرادیں

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اپنے مخالفین کو آئینہ دکھانے اور تنقید کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے اور اب ایک مرتبہ پھر شریف خاندان کیخلاف میدان میں آگئے اور اب کی بار انہوں نے نوازشریف اور مریم نواز کو اپنا ہدف بنایا۔
مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان نے لکھا کہ برٹش ورجن آئیلینڈ کی فنانشنل انوسٹیگشن ایجنسی کی دستاویز سے مکمل طور پر ثابت ہوتا ہے کہ مریم نواز ہی اربوں روپے مالیت کے مےفیئرز فلیٹس کی مالک ہیں، انکا اپنا کوئی ذریعہ آمدن نہیں چنانچہ یہ پیسہ نواز شریف نے چرایا اور بیٹی کے نام پر منی لانڈرنگ کرکے باہر بھجوایا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں