قصورواقعے پربطورصحافی اور اینکرجذباتی ہوگیاتھا،ڈاکٹر شاہد مسعود نے زینب کے قاتل عمران سے الزامات پر تحریری جواب سپریم کورٹ میں جمع کرادیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک)معروف اینکر پرسن ڈاکٹرشاہدمسعود کے زنیب کے قاتل عمران سے متعلق الزامات پر اپنا جواب سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا،ڈاکٹرشاہدمسعود نے معافی مانگے بغیر آئندہ محتاط رہنے کی یقین دہانی کرادی۔
جواب میں کہا گیا ہے کہ یقین دلاتاہوں آئندہ بیان دیتے ہوئے محتاط رہوں گا،ان کا کہناتھا کہ قصورواقعے پربطورصحافی اور اینکرجذباتی ہوگیاتھا۔
ان کا کہناتھا کہ انکوائری کمیٹی کے ارکان کاانتخاب عدالت نے کیا،کمیٹی کی فائنڈنگ پرمقدمہ لڑنا نہیں چاہتا،ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ کمیٹی کی فائنڈنگ کی صداقت پرکوئی بات نہیں کرسکتا،کمیٹی نے رپورٹ میں جوکہااس کی تردیدنہیں کرتا۔
اینکر پرسن کا کہناتھا کہ مجھے مجرم عمران کے بینک اکاو¿نٹس سے متعلق معلومات ملیں،مجرم عمران کی بااثرافرادسے تعلقات کی بھی اطلاع ملی،ان معلومات کی بنیادپرکہاکہ مکروہ دھندے میں مجرم کاانٹرنیشنل مافیاسے تعلق ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں