ثانیہ مرزا کی بہن پھر سے شادی کر رہی ہیں ؟

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کے مطابق نامورفیشن ڈیزائنر اورثانیہ مرزا کی چھوٹی بہن انعم مرزا نے گزشتہ برس مئی میں حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے بھارتی بزنس مین اکبررشید سے طلاق لی تھی اوراب علیحدگی کے ایک سال بعد 25 سالہ انعم مرزا ایک بار پھر شادی کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق انعم مرزابھارتی کرکٹراظہرالدین کے بیٹے اسد کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھیں گی جبکہ کچھ عرصہ قبل ہی ان کی دوستی ہوئی تھی جو اب محبت میں تبدیل ہوگئی ہےاور اب دونوں رواں سال کے آخر م یںرشتہ ازدواج میں منسلک ہوں گے۔

حال ہی میں انعم مرزا نے ’بازار‘ کے نام سے اپنا ایک فیشن آؤٹ لیٹمتعارف کرایا ہے جس کی برانڈ ایمبسیڈر ثانیہ مرزا ہیں جبکہ ان کی تمام تر توجہ اپنی بہن ثانیہ مرزا کے فیشن آؤٹ لیٹ پر مرکوز رہتی ہے۔

واضح رہے کہ اسد اور انعم کی جانب سے شادی کی باقاعدہ تصدیق نہیں کی گئی لیکن اسد کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی تصاویر سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ وہ ان دنوں مرزا خاندان کے خاصے قریب ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں