چلی: ماہی گیری کی صنعت کو کنٹرول کرنیوالے متنازع قانون کیخلاف ہزاروں افراد کا احتجاج

سان تیاگو: (سٹی نیوز) چلی میں ماہی گیری کی صنعت کو کنٹرول کرنے والے متنازع قانون کے خلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر آ گئے، نوجوانوں نے ٹائروں کو آگ لگا کر ٹریفک روک دی، پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

دارالحکومت سان تیاگو سمیت 6 شہروں میں ماہی گیری کی صنعت سے منسلک افراد نے مظاہرے کیے، احتجاج کرنے والوں کا حکومت کی جانب سے متنازع قانون کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔ سرکاری اہلکاروں نے مظاہرین پر آنسو گیس کے شیل پھینکے اور پانی کی توپ کا استعمال کیا، آنسو گیس سے متعدد لوگ دم گھٹنے کی کیفیت کا شکار ہو گئے۔

مظاہرین کا کہنا تھا حکومت ایسے قوانین بنا رہی ہے جس سے ماہی گیری کی صنعت میں بے روز گاری بڑے پیمانے پر بڑھ جائے گی اور ان کیلئے گھروں کے اخراجات پورے کرنا ناممکن ہو جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں