عید گاہ چوک پرلیویز ہیڈ کوارٹرز کے قریب خود کش حملے کے نتیجے میں ڈی پی او چمن ساجد خان گن مین سمیت شہید ہو گئے

چمن (سٹی نیوز ) چمن کے مرکزی عید گاہ چوک پرلیویز ہیڈ کوارٹرز کے قریب خود کش حملے کے نتیجے میں ڈی پی او چمن ساجد خان گن مین سمیت شہید ہو گئے جبکہ متعدد افراد زخمی ہیں جن میں لیویز اور پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔خودکش حملے کے وقت سیکیورٹی فورسز کا قافلہ اور ڈی پی او ساجد خان مہمند کی گاڑی جائے حادثہ کے قریب سے گزر رہی تھیں ، خودکش حملے میں ڈی پی او کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا اور فائرنگ بھی کی گئی۔
بوگرہ روڈ پر لیویز ہیڈ کوارٹرز کے قریب دہشتگردوں نے ڈی پی او چمن ساجد خان کی گاڑی کو موٹر سائیکل میں نصب بارودی مواد سے نشانہ بنایا ، زور دار دھماکے میں ڈی پی او ساجد خان مہمنداپنے گن مین سمیت موقع پر ہی شہید ہو گئے جبکہ4 اہلکاروں سمیت 20سے زائد افراد زخمی ہیں جنہیں سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں