مریم نواز کی ہدایت پر وزیر اعظم ہاؤس میں درود و سلام کی محفل کا انعقاد کیا گیا

اسلام آباد (سٹی نیوز)پاناما جے آئی ٹی آج سپریم کورٹ میں اپنی حتمی رپورٹ جمع کرا نے جا رہی ہے اور اس حوالے سے پورے ملک میں سیاسی ہلچل عروج پر ہے۔ رپورٹ کی مناسبت سے مریم نواز کی ہدایت پر وزیر اعظم ہاؤس میں درود و سلام کی محفل کا انعقاد کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز کی ہدایت پر لیگی کارکنوں اور رہنماؤں نے وزیر اعظم ہاؤس میں ایک روحانی محفل کا انعقاد کیا جس میں درود و سلام اور ’’اللہ ہو ‘‘ کا ورد کیا گیا۔
اس روحانی محفل میں درجنوں علماء اکرام نے شرکت کی اور خصوصی دعائیں بھی پڑھیں۔محفل میں تقریباْْادھے گھنٹے تک ’’اللہ ہو ‘‘ کا ورد بھی جاری رہا بعد ازاں مریم نواز کو چند اہم ورد بھی بتائے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں