انتہائی مختصر لباس پہنے یہ لڑکیاں کس اسلامی ملک کی پولیس اہلکار ہیں؟ نام جان کر آپ کو یقین نہیں آئے گا

بیروت(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلامی ملک لبنان کے ایک شہر کے میئر نے خواتین پولیس اہلکاروں کو انتہائی مختصر لباس پہننے کا حکم دے دیا ہے اور اس کی وجہ ایسی ہے کہ سن کر آپ کو یقین نہیں آئے گا۔ میل آن لائن کے مطابق اس شہر کا نام برومانا (Brummana)ہے جس کے میئر پیئرے اچکر (Pierre Achkar)نے پولیس کی خوبصورت لڑکیوں کو سیاہ رنگ کی منی سکرٹ پہننے کا حکم دیا ہے تاکہ غیرملکی سیاح اس شہر کی طرف راغب ہوں اور وہ ریونیو کما سکے۔ دارالحکومت بیروت سے 10میل کے فاصلے پر واقع اس شہر میں اب خواتین اہلکار اس انتہائی مختصر لباس میں سڑکوں پر گھومتی اور ٹریفک کنٹرول کرتی نظر آرہی ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیئر اچکر کا کہنا تھا کہ ”مغربی دنیا میں لبنان کے متعلق بہت منفی تاثر پایا جاتا ہے۔ ہم اس تاثر کو زائل کرنا چاہتے ہیں۔ ہمارے ہاں آنے والی سیاح خواتین میں سے 99فیصدمنی سکرٹ پہنتی ہیں۔ چنانچہ ہماری پولیس اہلکار اگر منی سکرٹ پہنتی ہیں تو اس میں کچھ قباحت نہیں ہے۔ “

اپنا تبصرہ بھیجیں