مسلم لیگ (ن) کے رہنماء مصدق ملک نے کہا ہے کہ سابق وزیر داخلہ چودھری نثار نے کمردرد کی وجہ سے سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی ریلی میں شرکت نہیں کی

لاہور (سٹی نیوز) مسلم لیگ (ن) کے رہنماء مصدق ملک نے کہا ہے کہ سابق وزیر داخلہ چودھری نثار نے کمردرد کی وجہ سے سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی ریلی میں شرکت نہیں کی۔ انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا سابق وزیرداخلہ کی کمر میں سخت تکلیف ہے جس کے باعث وہ شریک نہیں ہوسکے تاہم ان کی ناراضگی کی خبریں بے بنیاد ہیں۔ وہ پنجاب ہاؤس اور ریلی دونوں میں شرکت کرنا چاہتے تھے تاہم پچھلے تین روز سے ان کی کمر میں سخت تکلیف ہے جس کے باعث وہ ریلی میں شریک نہیں ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں