سابق وزیر اعظم نواز شریف کا مشن جی ٹی روڈ جاری ہے، لیگی کارکنان و قائدین اسے تاریخ کی کامیاب ترین ریلی قرار دینے میں مصروف

اسلام آباد (سٹی نیوز) سابق وزیر اعظم نواز شریف کا مشن جی ٹی روڈ جاری ہے، لیگی کارکنان و قائدین اسے تاریخ کی کامیاب ترین ریلی قرار دینے میں مصروف ہیں اور اسی چکر میں ایسی ایسی جگہوں سے تصاویر شیئر کر رہے ہیں کہ سوشل میڈیا پر انہیں کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، ایسے میں خواجہ آصف نے بھی ایک ایسی تصویر شیئر کردی ہے جس سے ہنگامہ برپا ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ریلی کے پہلے روز وزیر خارجہ خواجہ آصف نے ایک ٹویٹ میں ریلی کی 4 تصاویر شیئر کیں جن میں سے ایک ممتاز قادری کے جنازے کی بھی تھی، اور لکھا کہ ’’ نواز شریف جمہوریت کا پیامبر جی ٹی روڈ کی طرف رواں دواں ہے، اہل راولپنڈی نے پیار کی نئی تاریخ رقم کردی‘‘۔

اپنا تبصرہ بھیجیں