امریکی ڈالر 3 پیسے مہنگا، سٹاک مارکیٹ میں 63.50 پوائنٹس کی تیزی

لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں رواں ہفتے کے چوتھے کاروباری روز کے دوران بھی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 3 پیسے مہنگا ہو گیا جبکہ سٹاک مارکیٹ میں اُتار چڑھاؤ کے بعد 63.50 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے باعث جہاں پر معاشی مشکلات کا سامنا ہے وہیں پر روپیہ بھی روز بروز گراوٹ کی طرح جا رہا ہے، سٹیٹ بینک بھی اپنی رپورٹ میں کہہ چکا ہے کہ معاشی مشکلات کے باعث روپے میں مزید تنزلی آ سکتی ہے۔

رواں ہفتے کے دوران روپیہ تنزلی کی طرف جا رہا ہے، چوتھے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں امریکی ڈالر مزید 3 پیسے مہنگا ہو گیا جس کے بعد امریکی ڈالر کی نئی قیمت 164.55 روپے سے بڑھ کر 164.58 روپے ہو گئی ہے۔

SBP

@StateBank_Pak
Interbank closing #ExchangeRate for today: http://sbp.org.pk/ecodata/rates/m2m/2020/Jun/11-Jun-20.pdf …

View image on Twitter
31
2:57 PM – Jun 11, 2020
Twitter Ads info and privacy
See SBP’s other Tweets
یاد رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر 22 پیسے مہنگا ہوا تھا۔ جس کے بعد ایک امریکی ڈالر کی نئی قیمت 164.33 روپے سے بڑھ کر 164.55 روپے ہو گئی ہے۔

دریں اثناء پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 63.50 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد 100 انڈیکس 35128.58 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا، پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.18 فیصد کی بہتری دیکھی گئی اور 14 کروڑ 52 لاکھ 61 ہزار 603 شیئرز کا لین دین ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں