نیا مالی سال اسٹاک مارکیٹ کے لئے کیسا ہوگا

کراچی: ( سٹی نیوز) نیا مالی سال اسٹاک مارکیٹ کے لئے کیسا ہوگا، کیا حکومت ٹیکسوں میں کمی کرے گی۔

مالی سال 20-2019 میں اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھا ریکارڈ کیا گیا، کورونا وائرس کی وبا کے باعث دنیا بھر میں کاروباری سرگرمیوں کا پہیہ رُکا تو خام تیل کی قیمتیں اور اسٹاک مارکیٹیں تیزی سے گرنا شروع ہو گئیں۔ عالمی سطح پر معیشت کی بگڑتی صورتحال کے اثرات پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر بھی دیکھنے میں آئے۔

حکومت نے معشیشت کو ڈگر پر لانے کے لئے کئی پیکجز کا بھی اعلان کیا، مالی سال 20-2019 میں اسٹاک مارکیٹ نے 43 ہزار 219 پوائنٹس کی بلند ترین سطح کو چھوا جبکہ مارکیٹ سالانہ بنیاد پر 27 ہزار 229 پوائنٹس کی کم ترین سطح پر بھی ٹریڈ ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں