جھوٹی خبروں سے تنگ سکینہ سموں نے ٹوئٹر اکاؤنٹ ڈیلیٹ کر دیا

لاہور: (سٹی نیوز) اداکارہ سکینہ سموں نے جھوٹی خبروں اور افواہوں سے تنگ آ کر ٹوئٹر سے اپنا اکاؤنٹ ڈیلیٹ کر دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق چند روز قبل اداکارہ نے اپنے ایک ٹوئٹ میں صارفین سے درخواست کی تھی کہ سوشل میڈیا پر کورونا وائرس کے حوالے سے کوئی بھی خبر انہیں ٹیگ نہ کریں،ان کا کہنا تھا کہ وہ ایسی خبروں سے تنگ آ گئی ہیں۔

سکینہ سموں کے اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنے پر سوشل میڈیا صارفین میں ہلچل مچ گئی ہے اور صارفین ان لوگوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں جو سوشل میڈیا کا غلط استعمال کرتے ہیں اور جھوٹی خبروں سے لوگوں کو ذہنی اذیت میں مبتلا کر دیتے ہیں۔

واضح رہے سکینہ سموں کچھ عرصہ قبل کورونا وبا کا شکار ہوگئی تھیں جس پر ان کی وفات کی افواہ پھیلا دی گئی تھی، اداکارہ نے اپنی موت کی افواہ پر شدید رد عمل دیتے ہوئے غیر سنجیدہ خبریں نہ پھیلانے کی اپیل کی تھی۔ اس کے باوجود ناعاقبت اندیش لوگ باز نہیں آئے اور سوشل میڈیا پر بھی افواہوں کا بازار گرم رکھا جس پر اداکارہ کو آخر اپنا اکاونٹ ہی ڈیلیٹ کرنا پڑا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں