حوصلہ کریں، اچھا وقت جلد آئے گا، میرا کی عوام کو تسلی

لاہور: (سٹی نیوز) اداکارہ میرا نے پاکستانی عوام کو تسلی دیتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث موجودہ صورتحال پریشان کن ضرور ہے تاہم خاطر جمع رکھیں اچھا وقت بھی جلد آئے گا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ میرا نے عالمی وبا کورونا وائرس کی مشکل گھڑی میں پاکستانی عوام کا حوصلہ بڑھانے کیلئے خصوصی پیغام جاری کر دیا، ان کا کہنا ہے کہ مجھے معلوم ہے کہ اِس وقت آپ سب لوگ پریشان اور گھبرائے ہوئے ہیں۔ مجھے یہ بھی معلوم ہے کہ آپ سب کے گھروں میں کیا ہورہا ہے اور میں آپ کے دلوں کا حال جانتی ہوں۔

انہوں نے عوام کو تسلی دی کہ آپ کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، حوصلہ رکھیں، انشااللہ اچھا وقت بھی جلد ہی آئے گا، مجھ پر بھروسہ رکھیں اور اپنا خیال رکھیں۔ یادر ہے میرا نے گزشتہ دنوں اپنا کورونا ٹیسٹ کروایاتھا جس کی رپورٹ منفی آئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں