پی سی بی کا قومی ٹیم کے ہمراہ ڈاکٹر انگلینڈ بھیجنے کا فیصلہ

لاہور: ( سٹی نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) نے قومی ٹیم کے ہمراہ ڈاکٹر انگلینڈ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق موجودہ حساس صورتحال میں ٹیم منجمنٹ میں ڈاکٹر کی شمولیت ضروری قرار دی گئی جس کے بعد انگلینڈ کے دورے کے دوران ڈاکٹرز بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ٹیم نے انگلینڈ میں کم از کم 10 ہفتے گزارنا ہیں، انگلینڈ جانے والے کھلاڑیوں کے علاوہ سکواڈ میں بھی 40 افراد ہو سکتے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ طویل دورے، زیادہ لوگوں اور کورونا کی حساس صورتحال میں دستے کے ہمراہ ڈاکٹر ضروری قرار دیا گیا، پی سی بی میڈیکل شعبہ کے سربراہ ڈاکٹر سہیل سلیم ٹیم منجمنٹ میں شامل ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کے سکواڈ 25 یا زائد کھلاڑی ہوں گے، انگلینڈ کرکٹ حکام سے ٹیلی کانفرنس میں فیصلہ ہو گا۔ ٹیلی کانفرنس میں ہی پاکستان ٹیم کے انگلینڈ جانے کی تاریخوں پر بات ہو گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے انگلینڈ سے جولائی کے اوائل سے پہلے وہاں پہنچے کی درخواست کی ہوئی ہے، قومی سلیکشن کمیٹی ممکنہ کھلاڑیوں کے ناموں پر مشاورت کرے گی۔ جس کے لیے چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کوچز کے ساتھ مشاورت مکمل کر لی ہے۔

ذرائع کے مطابق سلیکٹرز کے ساتھ مشاورت کے بعد ممکنہ کھلاڑیوں کو حتمی شکل دی جائے گی۔ چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ مصباح الحق ویڈیو لنک پر سلیکٹرز سے مشاورت کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں