وزیراعلیٰ سندھ نے کل تضحیک آمیز لہجے میں پریس کانفرنس کی: فردوس شمیم نقوی

کراچی: (سٹی نیوز) فردوس شمیم نقوی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ نے کل تضحیک آمیز لہجے میں پریس کانفرنس کی، ہم تو کہتے ہیں سندھ حکومت نا اہل ہے، کسی قابل نہیں۔

پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی نے کہا ہے کہ گرین لائن منصوبہ سرجانی سے گورو مندر تک تھا، سندھ حکومت کی سفارش پر گرین لائن منصوبے میں توسیع دی گئی، منگھو پیر اور جام چھا کرو روڈ پر کام اس سال ہوگا، موٹر وے ایم 9 پر ایک فلائی اوور بن رہا ہے، گرین لائن ایس آئی ڈی سی ایل کا سب سے بڑا منصوبہ ہے۔

حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا سندھ میں 600 سے زائد وینٹی لیٹر موجود ہیں، وزیراعلیٰ سندھ نے وینٹی لیٹرز کے حوالے سے غلط بیان کی، صوبائی حکومت وینٹی لیٹرز نجی ہسپتالوں کو ٹھیکے پر دے رہی ہے، تھر کے باسی آج صاف پانی، صحت کی سہولتوں کو ترس رہے ہیں، سندھ کارڈ کھیل کر آپ اپنے گناہوں کے پیچھے نہیں چھپ سکتے، سندھ کارڈ کے پیچھے کرپشن کے گناہ چھپانےنہیں دیں گے، وزیراعلیٰ صاحب! سندھ کارڈ کھیلنا چھوڑ دیں، قومی اقتصادی کونسل میں سندھ کے سوا کسی نے اعتراض نہیں کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں