آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا شیخ رشید کو ٹیلیفون، خیریت دریافت کی

اسلام آباد: ( سٹی نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کو ٹیلیفون کیا ہے جس میں انکی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چند روز قبل وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کا اعلان انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اعلان کیا اورکہا تھا کہ خود کو گھرمیں قرنطینہ کر لیا ہے۔

قرنطینہ کے دوران پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کو ٹیلیفون کیا ہے اور ان کی خیریت دریافت کرنے کے بعد جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ہے۔

آرمی چیف نے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران کہا کہ اپنی صحت کا خصوصی خیال رکھیں۔ ہماری ضرورت ہوئی تو بھر پور تعاون کرینگے۔

ٹیلیفونک گفتگو کے دوران وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ٹیلیفونک کرنے پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا مشکور ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں