معدے کا ایکسرے کرایا گیا تو پیٹ میں ہیروئن سے بھرے کیپسول پائے گئے

ملتان(سٹی نیوز) ایئر پورٹ پر مسافر سے ہیروئن برآمد کرلی گئی۔ اینٹی نارکوٹکس فورس نے قطر ایئر لائن کی پرواز کیوٹی آر 617سے دوہا جانے والے نائیجرین شہری ایفینی جان آکوڈری کو مشتبہ جان کر حراست میں لے لیا جس پر اس نے ایئر پورٹ پر ہنگامہ کردیا کہ اسے خواہ مخواہ پریشان کیا جا رہا ہے۔ جب اس کے معدے کا ایکسرے کرایا گیا تو پیٹ میں ہیروئن سے بھرے کیپسول پائے گئے۔ ملزم ایک کلو تک کے لگ بھگ کیپسول دوہا کے راستہ یورپ لے جا رہا تھا جہاں اس کی مالیت ایک لاکھ ڈالر بتائی جاتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں