رابی پیر زادہ نے پاکستان چھوڑنے کی خبروں کی تردید کر دی

لاہور: (ویب ڈیسک) سابق گلوکارہ رابی پیرزادہ نے پاکستان چھوڑنے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میرا دل اور جان ہے میں کبھی اپنا وطن چھوڑ کر گئی بھی تو مکہ جاؤں گی۔

گزشتہ روز رابی پیرزادہ نے انسٹاگرام پوسٹ میں نہایت غصے میں کہا تھا کہ وہ جلد ہی پاکستان چھوڑ دیں گی۔ ان کی اس پوسٹ کی وجہ بھارتی گلوکار عدنان سمیع کی وہ ٹوئٹ تھی جس میں عدنان سمیع نے رابی پیرزادہ کی پینٹنگز کو سراہتے ہوئے ان کی تعریف کی تھی۔
https://www.instagram.com/p/CCa4XdxB-9S/?utm_source=ig_embedرابی پیرزادہ نے مزید لکھا کہ میں نے ایک دن عدنان سمیع کو بہت سخت ٹویٹ کی تھی پاکستان چھوڑنے پر۔ آج احساس ہوا کہ جمائمہ سے لیکر ہر وہ شخص جو ہم سے بھاگتا تھا ٹھیک تھا، میں نے ہندوستان کے خلاف کشمیر کےلئے جنگ کی، مگر کسی ہندو نے مجھے میری تصویروں اور ویڈیو کا طعنہ نہیں دیا۔ ہر وہ شخص جو قابل ہے پاکستان سے بھاگ کر اپنی پہچان بناتا ہے، میں بھی چلی جاؤں گی۔
بعد ازاں سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا کرنے کے بعد رابی پیرزادہ نے پاکستان چھوڑنے کا فیصلہ واپس لیتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنی پوسٹ ڈیلیٹ کردی پاکستان میں بھی اچھے لوگ موجود ہیں اور صرف کچھ اچھے لوگوں کی وجہ سے یہ ملک قائم ہے میں اپنے الفاظ واپس لیتی ہوں۔
رابی پیرزادہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میرا دل اور جان ہے اور آپ لوگ میرے اپنے ہیں۔ میں اپنا وطن کبھی چھوڑ کر گئی تو مکہ جاؤں گی۔ وہ چینل اور سوشل میڈیا جو پاکستان کا آرٹ پروموٹ نہیں کرتا پھر سے ایک بار منفی خبروں میں سب سے آگے تھا،پوسٹ کے کچھ لمحات بعد میں نے تردید کردی کیا کسی نے اس کے بارے میں بات کی۔
واضح رہے کہ ماضی میں گلوکاری کے شعبے سے وابستہ رابی پیرزادہ نے ویڈیو اسکینڈل کے بعد موسیقی کو خیرباد کہتے ہوئے اپنی باقی زندگی دین کا پیغام عام کرنے کے لیے وقف کرنے کااعلان کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں