سابق وزیراعظم نواز شریف کی ریلی لاہور کی جانب رواں دواں ہے جس نے گزشتہ رات جہلم میں پڑاؤ کے بعد دوبارہ لاہور کی جانب سفر شروع کر دیا

جہلم (سٹی نیوز) سابق وزیراعظم نواز شریف کی ریلی لاہور کی جانب رواں دواں ہے جس نے گزشتہ رات جہلم میں پڑاؤ کے بعد دوبارہ لاہور کی جانب سفر شروع کر دیا ہے۔
ریلی گزشتہ روز جہلم پہنچی اور نواز شریف نے نجی ہوٹل ’ٹیولپ‘ میں قیام کیا جہاں ان کے قریبی رفقابھی ان کے ساتھ تھے۔ اس ریلی پر تجزیہ کاروں اورتبصرہ نگاروں کی جانب سے اپنے اپنے خیالات کے اظہار کا سلسلہ جاری ہے اور کوئی اس ریلی کو کامیاب کہہ رہا ہے تو کسی کا کہنا ہے کہ اتنے لوگ نہیں نکلے جتنی نواز شریف نے توقع کی تھی اور یہی وجہ ہے کہ نواز شریف پریشان ہیں۔
یہ تمام تجزئیے اپنی جگہ، مگر ٹیولپ ہوٹل میں قیام کے دوران پرویز رشید، وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی ایسی تصویر سامنے آ گئی ہے جسے دیکھ کر عمران خان بھی پریشان ہو جائیں گے۔
یہ تصویر خواجہ سعد رفیق نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری کی جس میں یہ تینوں ایک صوفے پر براجمان ہیں اور چہروں پر مسکراہٹ سجا رکھی ہے۔ نواز شریف کیساتھ خواجہ سعد رفیق بیٹھے ہیں اور ان کیساتھ پرویز رشید بھی براجمان ہیں اور تینوں کے چہروں پر فاتحانہ مسکراہٹ نظر آ رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں