نواز شریف کی ریلی اسلام آباد سے لاہور کی جانب رواں دواں ہے جو گزشتہ روز جہلم پہنچی اور وہاں نواز شریف نے ’’ٹیولپ‘‘ ہوٹل میں قیام کیا

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) نواز شریف کی ریلی اسلام آباد سے لاہور کی جانب رواں دواں ہے جو گزشتہ روز جہلم پہنچی اور وہاں نواز شریف نے ’’ٹیولپ‘‘ ہوٹل میں قیام کیا۔ ممتاز کالم نگار، صحافی اور تجزیہ کار ایاز امیر نے اس ہوٹل کی سیاسی تاریخ سے متعلق ایسا ہوشربا انکشاف کیا ہے کہ ہرکسی کا منہ کھلا کا کھلا رہ جائے گا۔
انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’یہ جہاں پر قیام کر رہے ہیں، ٹیولپ‘ ہوٹل۔۔۔ مہران بینک کے یونس حبیب نے کہا تھا کہ میں نے 1990ء کے الیکشن میں جو جملہ باقی (ن) لیگ کے قائدین کو پیسے دئیے تھے تو نواز شریف کی خدمت میں بھی 33 لاکھ روپے دئیے تھے۔
اور جب ان کی حکومت آئی تو وہی یونس حبیب نے کہا کہ پیسے تو دئیے گئے تھے لیکن وہ ٹیولپ ہوٹل کے مالک شریف صاحب کو دئیے گئے تھے، یہ شریف اور تھے اور وہ شریف اور تھے۔‘‘
ایاز امیر کے مطابق ’’ٹیولپ‘‘ ہوٹل کا نام پاکستان کی سیاسی تاریخ کے کئی سکینڈلز میں سے ایک کیساتھ جڑا ہے اور گزشتہ روز نواز شریف نے اسی ہوٹل میں قیام کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں