سابق وزیر اعظم نواز شریف کا نا اہلی کے بعد گھر واپسی کا سفر جاری

جہلم (سٹی نیوز) سابق وزیر اعظم نواز شریف کا نا اہلی کے بعد گھر واپسی کا سفر جاری ہے، گزشتہ روز (جمعرات کو) نواز شریف ریلی کی شکل میں جہلم پہنچے۔ مختلف لوگ نواز شریف کی ریلی کے شرکاء کی تعداد کے بارے میں مختلف اندازے قائم کر رہے ہیں۔
ن لیگیوں کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی ریلی میں 50 ہزار سے زائد افراد شریک تھے جبکہ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ریلی میں 12 سے 15 ہزار لوگ موجود تھے، خفیہ اداروں کے مطابق 8 ہزار افراد اور 300 گاڑیاں ریلی میں شریک تھیں۔
دوسری جانب اپوزیشن جماعت تحریک انصاف کے مطابق نواز شریف کی جہلم میں ریلی کے شرکا کی تعداد 5 سے 6 ہزار اور پیپلز پارٹی کے مطابق ریلی میں 5 سے 7 ہزار افراد شریک تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں