امریکی ریاست میری لینڈ میں گیس دھماکا، ایک شخص ہلاک

نیو یارک: (سٹی نیوز) امریکی ریاست میری لینڈ میں گیس دھماکے سے ایک شخص ہلاک اور سات زخمی ہو گئے۔

ریاست میری لینڈ کے شہر بالٹی مور میں قدرتی گیس کے دھماکے سے 3 گھر ملبے کا ڈھیر بن گئے، دھماکے کی شدت سے گھروں کا ملبہ دور دور تک پھیل گیا۔

نزدیکی سڑکوں پر کھڑی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا، حادثے میں ملبے تلے افراد کو ریسکیو ورکرز نے نکالا۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ واقعے سے متعلق تحقیقات جاری ہے۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں