کراچی میں سخت گرمی کی لہر مزید پانچ روز برقرار رہنے کا خدشہ

کراچی: (سٹی نیوز) کراچی میں مزید پانچ روز سخت گرمی پڑ سکتی ہے، محکمہ موسمیات نے گرمی کے حوالے سے پیش گوئی کردی، آئندہ پانچ روز شہر میں گرمی کی لہر برقرار رہ سکتی ہے۔

کراچی میں شدید گرمی پڑنے کا امکان، شہری احتیاط پکڑ لیں، محکمہ موسمیات نے خبردار کر دیا۔ محکمہ موسمیات نے کراچی میں شدید گرمی کی پیش گوئی کردی، شہر میں آئندہ پانچ روز تک شدید گرمی رہنے کا امکان ہے اس دوران شہر کا درجہ حرارت41 ڈگری سینٹی گریڈ رہ سکتا ہے۔ شہر میں سمندری ہوائیں متاثر رہیں گی۔

موسم کا حال بتانے والے کہتے ہیں گرمی میں اضافے کی وجہ سمندری ہواوں کا متاثر رہنا ہے، اس دوران شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب صبح میں 70 فیصد جبکہ شام کے اوقات میں پچاس فیصد ہوگا، موسم گرم اور خشک مطلع بالکل صاف رہیگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں