آرمینیا کا آذر بائیجان پر میزائلوں سے حملہ، 7 افراد جاں بحق، 33 زخمی

باکو: (سٹی نیوز) آرمینیا نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آذربائیجان کے دوسرے بڑے شہر گینجہ پر میزائلوں سے حملہ کر دیا۔

آذربائیجان کے حکام کے مطابق میزائل حملے میں مزید 7 افراد جاں بحق ہو گئے، حملے میں بچوں سمیت 33 افراد زخمی بھی ہوئے، دونوں ممالک کے درمیان ہونے والے جنگ بندی معاہدے میں آذربائیجان نے آرمینین فوج کی نگورنو کاراباخ سے مکمل انخلا کو ممکنہ امن معاہدےسے مشروط کیا تھا۔

آذری وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ وہ خلاف ورزیوں کا جواب دینے کا مکمل حق رکھتے ہیں۔ واضح رہے اس سے قبل بھی آرمینیا کی فوج کی جانب سے آذربائجانی شہری علاقوں کو نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔ 27 ستمبر سے جاری جنگ میں اب تک سیکڑوں افراد موت کا شکار ہو چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں