سری لنکا کےخلاف پہلے ون ڈے انٹرنیشنل روہت شرما کیلئےایک ڈرؤنا خواب بن گیا

دھرم شالا (نیوز ڈیسک) سری لنکا نے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں بھارت کو ”دھول“ چٹائی اور عبرتناک شکست سے دوچار کیا مگر یہ میچ روہت شرما کیلئے انتہائی اہم کیوں تھا اور یہ شکست ان کیلئے ایک ڈرؤنا خواب کیوں بن گئی ہے جو ساری زندگی انہیں ڈراتا رہے گا؟

تو جناب۔۔۔! روہت شرما اس میچ میں کپتان تھے اور وہ بھارت کی جانب سے پہلی مرتبہ کسی ون ڈے انٹرنیشنل کی کپتانی کر رہے تھے جس میں ایسی عبرتناک شکست ہوئی جس کا انہوں نے خوابوں میں بھی نہ سوچا ہو گا۔ وہ خود تو اس میچ میں 13 گیندیں کھیل کر صرف 2 رنز ہی بنا پائے مگر پوری بھارتی ٹیم صرف 112 رنز پر ہی ڈھیر ہو گئی۔
یہ میچ کو لمبے عرصے تک تو یاد رہے گا ہی مگر روہت شرما اسے ساری زندگی نہ بھلا پائیں گے کہ جب وہ بطور کپتان اپنے پہلے میچ میں سری لنکا کے مدمقابل ہوئے تھے تو ’شرمندگی‘ کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

دلچسپ امر یہ ہے کہ ویرات کوہلی کو بھی بطور کپتان اپنے پہلے میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا اور وہ میچ تھا پاکستان کیخلاف، جو بنگلہ دیش میں ہونے والے ایشیاءکپ میں کھیلا گیا اور شاہد خان آفریدی نے سپنر روی چندرن ایشوین کو دو لگاتار دو چھکے مار کر تاریخی کامیابی دلائی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں