چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ، فاٹا کے سینیٹرز کا صادق سنجرانی اور سلیم مانڈوی والا کو ووٹ دینے کااعلان

اسلام آباد (ویب ڈیسک) فاٹا کے 8 سینیٹرز نے سینیٹ چیئرمین کیلئے اپوزیشن کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان کردیا۔
فاٹا سے نومنتخب سینیٹر ہدایت اللہ نے حلف اٹھانے کے بعد پارلیمنٹ ہاوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان سمیت فاٹا کے تمام آزاد ارکان نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیلئے اپوزیشن ارکان کوووٹ دیں گے۔ ’ ہمارے سارے ووٹ چیئرمین سینیٹ کیلئے صادق سنجرانی اور ڈپٹی چیئرمین کیلئے سلیم مانڈوی والا کو ملیں گے‘۔
صاد ق سنجرانی کو 60 سے زائد ووٹ ملیں گے، وزیراعلیٰ بلوچستان کا دعویٰ
واضح رہے کہ فاٹا کے ارکان کی حمایت کے بعد اپوزیشن امیدواروں کی پوزیشن انتہائی مضبوط ہوگئی ہے تاہم سیکرٹ بیلٹنگ کے باعث کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں