صبا قمر کا فون ہیک، منیجر کو انجان شخص کی کالز آنے لگیں

لاہور: ( سٹی نیوز) اداکارہ صبا قمر کا موبائل فون ہیک کر لیا گیا جس کے بعد اداکارہ کے موبائل فون سے ان کی منیجر کو کالز موصول ہونا شروع ہوگئیں۔

اداکارہ کی منیجر مشعال چیمہ نے سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ مجھے صبا قمر کے فون سے کئی کالز موصول ہوئیں تاہم کسی انجان شخص نے بات کی، حیران کن بات یہ تھی کہ اس دوران صبا قمر کے پاس ان کا فون موجود تھا۔

کال کرنے والے کا کہنا تھا کہ میں مشی بول رہا ہوں اور مجھے صبا والا فون پارک سے ملا۔ ان کا کہنا تھا صبا قمر کا موبائل فون کسی ہاؤس پارٹی ایپ کے ذریعے ہیک کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں