بلاول کا بیان قومی یکجہتی کی فضا پارہ پارہ کرنے کے مترادف ہے: فردوس عاشق

لاہور: (سٹی نیوز) معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بلاول کا بیان قومی یکجہتی کی فضا پارہ پارہ کرنے کے مترادف ہے، یہ سیاست چمکانے کا وقت نہیں، متحد ہوکر کورونا وائرس کو شکست دینا ہے۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ٹویٹرپیغام میں کہا ہے کہ سب جانتے ہیں کہ نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی میں فیصلے مشاورت سے طے پاتے ہیں۔ وزیراعلی سندھ بھی اس کمیٹی کے رکن ہیں۔ سندھ کے عوام پاکستان کے شہری ہیں۔ بلاول بھٹو کا بیان کورونا کے خلاف قومی یکجہتی کی فضا پارہ پارہ کرنے کے مترادف ہے۔


ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان تمام اکائیوں میں بسنے والے پاکستانیوں کے حقوق کے تحفظ کے ضامن ہیں۔ بلاول صاحب! شعبہ صحت اٹھارویں ترمیم کے بعد صوبوں کے دائرہ اختیار میں ہے۔ گذشتہ ایک دہائی سے زائد عرصہ سے سندھ میں آپ کی حکومت قائم ہے۔ یہ سیاست چمکانے کا وقت نہیں، متحد ہوکر تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے کورونا وائرس کو شکست دینا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں