برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی طبیعت میں بہتری، ہسپتال سے گھر منتقل

لندن: (سٹی نیوز) برطانوی وزیراعظم بورس جانسن میں 27 مارچ کو کورونا وائرس کی تصدیق کی گئی تھی، انھیں طبعیت خراب ہونے پر انھیں آئی سی یو منتقل کیا گیا تھا۔

ترجمان ٹین ڈاؤننگ سٹریٹ کے مطابق صحت میں بہتری آنے کے بعد برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کو ہسپتال سے گھر منتقل کر دیا گیا ہے۔ بورس جانسن فی الحال حکومتی امور نہیں سنبھال رہے۔ وہ مکمل صحتیابی تک لندن سے باہر سرکاری رہائش گاہ چیکرز میں قیام کریں گے۔

خیال رہے کہ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کو کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد لندن کے سینٹ تھامس ہسپتال میں منتقل کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں