کورونا کیخلاف جنگ، روبینہ اشرف کی حالت بہتر ہونے لگی

لاہور: ( سٹی نیوز) اداکارہ روبینہ اشرف کورونا وائرس کا شکار ہونے کے باعث نجی ہسپتال میں زیرعلاج ہیں، اہل خانہ کے مطابق جلد ہی انہیں گھر منتقل کردیا جائیگا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق روبینہ اشرف کراچی کے علاقے کلفٹن کے نجی ہسپتال میں زیر علاج ہیں، ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد چھ روز قبل ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ اہل خانہ کے مطابق روبینہ اشرف کی حالت میں بہتری آرہی ہے اور جلد ہی انہیں گھر منتقل کردیا جائے گا۔ اہلخانہ نے تمام مداحوں سے ان کی مکمل صحت یابی کے لئے دعا کی اپیل کی ہے۔

واضح رہے کہ چند ناعاقبت اندیش افراد کی جانب سے اداکارہ کی حالت تشویشناک ہونے سے متعلق افواہیں بھی پھیلائی گئی تھیں جن کی روبینہ اشرف کی بیٹی نے فوری تردید کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں