ویمن کرکٹ ورلڈ کپ کے 21ویں میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستانی ٹیم کو 19رنز سے شکست دیدی

لیسیسٹر(ویب ڈیسک )ویمن کرکٹ ورلڈ کپ کے 21ویں میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستانی ٹیم کو 19رنز سے شکست دیدی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کو بیٹنگ کی دعوت دی جس پر مخالف ٹیم نے مقررہ 50اوورز میں 4وکٹوں کے نقصان پر 285رنز بنائے۔پاکستان نے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ شروع کی تو بارش شروع ہو گئی اور بارش زیادہ دیر جاری رہنے کے باعث میچ کو 24اوورز تک محدود کر دیا گیا اور ہدف 137کر دیا گیا تاہم پاکستانی ٹیم تین وکٹوں کے نقصان پر 117رنز ہی بنا سکی۔پاکستان کی جانب سے جویریہ 58رنز کے ساتھ ناقابل شکست ہیں جبکہ ناہیدا خان 40رنز بنانے میں کامیاب ہوئیں۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے ڈوٹین 104رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہیں جبکہ سٹیفینی ٹیلر نے 90رنز کی اننگ کھلی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں