پاکستان کے حذیفہ ابراہیم نے جونئیر انٹرنیشنل اسکواش ٹورنامنٹ 2017ء میں اپنے آسٹریلوی حریف کو شکست دے کر عالمی ٹائٹل اپنے نام کر تے ہوئے سونے کا تمغہ حاصل کرلیا

کوالمپور(ویب ڈیسک) پاکستان کے حذیفہ ابراہیم نے جونئیر انٹرنیشنل اسکواش ٹورنامنٹ 2017ء میں اپنے آسٹریلوی حریف کو شکست دے کر عالمی ٹائٹل اپنے نام کر تے ہوئے سونے کا تمغہ حاصل کرلیا۔
ملائیشیا میں جاری بورنیرو جونیئر انٹرنیشنل سکوائش چمپیئن شب کے فائبل میچ میں پاکستان کے محمد حذیفہ ابراہیم نے تینوں سیٹ میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے آسٹریلوی حریف آسکر بیری کرٹس کو باآسانی 0۔3 سے شکست دے دی۔ حذیفہ نے پہلے سیٹ میں 11۔13، دوسرے سیٹ میں 1۔11 اور تیسرے سیٹ میں 9۔11 سے کامیابی حاصل کی۔
واضح رہے کہ یہ حذیفہ کے کیریئر کا نواں بین الاقوامی ٹائٹل ہے جبکہ گزشتہ 6 ماہ کے دوران یہ تیسرا ٹائٹل ہے۔اس سے قبل امریکی شہر ہیوسٹن میں کھیلے گئے ہیوسٹن جونیئرانٹرنیشنل اسکواش چمپیئن شپ میں بھی کامیابی حاصل کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں