امیتابھ بچن کا خاندان وائرس میں مبتلا، شاہد آفریدی کا نیک خواہشات کا اظہار

لاہور: (سٹی نیوز) پاکستان کے لیجنڈ کرکٹر شاہد خان آفریدی نے کورونا وائرس میں مبتلا بالی ووڈ ایکٹر امیتابھ بچن اور ان کے خاندان کے دیگر افراد کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے پیغام میں امیتابھ بچن اور ان کے صاحبزادے ابھیشیک بچن کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ امید ہے کہ وہ جلد صحتیاب ہو جائیں گے۔

خیال رہے کہ امیتابھ بچن، ان کے صاحبزادے ابھیشیک، بہو ایشوریا اور ان کی بیٹی ارادھیا میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ امیتابھ بچن اور ابھیشیک اس وقت ممبئی کے ایک نجی ہسپتال میں داخل ہیں۔ ہسپتال انتظامیہ دونوں کی حالت تسلی بخش ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں