ارطغرل غازی ڈرامے میں کچھ بھی دلچسپ نہیں لگا: سید نور

لاہور: (سٹی نیوز) پاکستانی فلم ڈائریکٹر سید نور نے کہا ہے کہ انہوں نے ترکی کے مشہور ڈرامے ارطغرل غازی کی 2 اقساط دیکھیں تاہم انہیں کچھ خاص پسند نہیں آیا۔

ایک انٹرویو میں اظہار خیال کرتے ہوئے معروف ڈٓائریکٹر کا کہنا تھا کہ ایک سال قبل ارطغرل ڈرامہ دیکھنے کی کوشش کی تھی تاہم انہیں اس میں کچھ بھی دلچسپ محسوس نہیں ہوا۔ اپنے تاثرات میں سید نور نے مزید کہا کہ ‘ڈرامے میں صرف 4 گھوڑے ہیں جو اِدھر سے ادھر بھاگتے رہتے ہیں’۔

ایک سوال کے جواب میں فلم ڈٓائریکٹر کا کہنا تھا کہ ارطغرل کی بجائے وہ محمد بن قاسم کا کردار دکھانا چاہیں گے جو ان کی اسلام پھیلانے کی خدمات پر مشتمل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں