وزیراعظم شاہد خاقان عباسی وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد پہلی بار کراچی کے دورے پر پہنچ گئے

اسلام آباد (سٹی نیوز) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد پہلی بار کراچی کے دورے پر پہنچ گئے ہیں جہاں انہوں نے سب سے پہلے مزار قائد پر حاضری دی ،پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اسلام آباد سے کراچی پہنچے،وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا ایئر پورٹ پر استقبال کیا جس کے بعد وہ فوری طور پر مزار قائد پہنچے۔ وزیر اعظم نے مزار قائد پر حاضری کے دوران بابائے قوم کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔
اپنے دورے کے دوران وزیر اعظم گورنرہاؤس کراچی میں بزنس کمیونٹی سے ملاقات کریں گے اورامن وامان کی صورتحال سے متعلق اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں